ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات اسمبلی اسپیکر کا’بے مثال‘ علم الانساب،سیاسی متنازعہ بیان بازیوں کامقابلہ جاری

گجرات اسمبلی اسپیکر کا’بے مثال‘ علم الانساب،سیاسی متنازعہ بیان بازیوں کامقابلہ جاری

Mon, 30 Apr 2018 20:25:34    S.O. News Service

برہمنوں نے ہی بھگوان بنائے ہیں ، مودی اورامبیڈکرکو برہمن،کرشن کو او بی سی قراردیا ،بی جے پی لیڈرنے مذمت کی
گاندھی نگر 30اپریل ( ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) سیاسی بیان بازی میں اب گجرات اسمبلی کے اسپیکر راجندر ترویدی بھی کود پڑے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم نریندرمودی اوربھارتی آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی برادری بتاتے ہوئے کرشن کو بھی نہیں بخشا ۔ انہوں نے کہا کہ مودی برہمن ہیں اوربھگوان کرشن اوبی سی تھے ۔شمال مغربی دہلی سے بی جے پی کے رہنما ادت راج نے راجندر ترویدی کے بیان پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ ان کے تبصرے قابل اعتراض اور غیر ضروری ہیں ۔ ترویدی نہیں جانتے کہ ان کے بیان سے پارٹی کو کتنا نقصان پہنچے گا۔ترویدی گاندھی نگر میں منعقد میگا برہمن بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ برہمن کبھی بھی اقتدار کے بھوکے نہیں رہے۔برہمنوں نے بادشاہوں کے لئے کامیابی کی راہ ہموار کی ہے۔ چندر گپت موریہ، رام اور شری کرشن کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ برہمنوں نے ہی بھگوان بنائے ہیں ۔ بھگوان رام ایک چھتریہ تھے لیکن رشی منیوں نے انہیں بھگوان کادرجہ دے دیا ۔ گوکل کے چرواہا (کرشن) او بی سی تھے جنہیں سندیپنی رشی نے بھگوان بنایا ۔ وڈودرا کے راؤ پورا سے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجندر ترویدی نے کہا کہ ہر پڑھا لکھا انسان برہمن ہوتا ہے۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے کہ امبیڈکر بھی ایک برہمن تھے۔ میں فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی برہمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برہمن کمیونٹی نے ملک کو پانچ صدر، سات وزیر اعظم، 50 وزیر اعلی، 50 سے زیادہ گورنر، 27 بھارت رتن فاتح اور سات نوبل انعام یافتہ دیئے ہیں۔ 


Share: